موجودہ کچہری کی وسعت اور مستقلی کیلئے کوشش جاری ہے
ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان چھوٹے بڑے بھائی ہیں بارو بنچ کے احترام ،وکلاء اور ایک دوسرے کے مسائل حل کرنے کے لئے ہائیکورٹ بار بڑے بھائی کا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی ڈسٹرکٹ بار اور وکلاء پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے موجودہ کچہری کی وسعت اور مستقلی کے لئے احسن اقدام کی کوشش جاری ہے اور امید ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور حکومت پنجاب ہماری تجاویز پر غور کرتے ہوئے اور لاکھوں لوگوں کی پریشانی کو سامنے رکھتے ہوئے ہمدردانہ غور کریں گے ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر شیر زمان قریشی ، صدر ڈسٹرکٹ بار ملک محبوب علی سندیلہ اورجنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک جاوید اقبال اوجلہ نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی نو منتخب ایگزیکٹیو کمیٹی کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مشتاق ٹیپو،صائمہ ایوب، نوید ہاشمی،تصور منظور،محمود اشرف خان، ریاض گیلانی،اسلم رائو،امجد خان، ذیشان توقیر،جاوید اقبال، صبغت الحسنین، فیض اللہ خان، رمضان بھٹی،اعظم حسین،احمد رضا،جعفر حسین،عثمان خان،ریاض رجوانہ، امجد ذیشان،عدنان مشتاق،شیخ ساجد، سبطین رضا اور دیگروکلاء نے شرکت کی۔