عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے: ڈاکٹر شعیب الرحمن

31 جنوری 2018

کرم پور (نامہ نگار) سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر شعیب الرحمٰن گرمانی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں ، مراکز صحت میں ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ کی حاضری یقینی بنا کر ادویات فراہم کردی ہیں۔ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ضلع بھر کے 77بنیادی مراکز صحت میں بنیادی ضروریات اور تزئین و آرائش واش رومز کی بہتری اور فرنیچر کے لئے 1کروڑ54لاکھ روپے ہیلتھ کونسلز کو فراہم کردیے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کرم پور کے وزٹ کے موقع پر صحت کمیٹی کے اراکین اور صحافیوں کو بتائی۔