ملک سے جہالت اور لاقانونیت کا خاتمہ قرآن اور احکام نبوی پر عمل سے ہی ممکن ہے: شاہدمحمود خان
ملتان (نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہدمحمودخان نے کہا ہے کہ ملک سے جہالت اور لاقانونیت کا خاتمہ قرآن اور احکام نبوی پر عمل سے ہی ممکن ہے۔ زینب سانحہ قصور ملک میں قانون کی حکمرانی پر طمانچہ ہے تفتیشی نظام کی اصلاح ناگزیر ہے۔ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر نہیں چل سکتا۔ جرائم کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔