لسانی نسلی تعصب کی بنیاد پر مہم چلانیوالے صوبے کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہیں: اشرف قریشی

31 جنوری 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اشرف قریشی نے تحریک بحالی صوبہ ملتان کے اجلاس میں خصوصی صدارتی خطاب کرتے کہا لسانی‘ نسلی تعصب کی بنیاد پر مہم چلانے والے صوبے کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہیں انہیں جنوبی پنجاب سے کوئی لگائو یا لوگوں سے ہمدردی نہیں بلکہ یہ سیاسی سرکاری مراعات حاصل کرنے کے لئے بلیک میلنگ کرتے ہیں۔ اجلاس کی صدارت محمداشرف قریشی نے کی۔ مہمان خصوصی محمد سلیم تسلیم تھے۔ رانا مہرحسین نون مہمان اعزاز تھے۔ محمدیونس انصاری کے علاوہ ذمہ دار موجود تھے۔