کچا کھوہ میں تعمیر شدہ لائبریری کی جگہ پر محکمہ زراعت کا قبضہ ختم کرایا جائے‘ محمد خان نیازی‘ رانا ارشاد

31 جنوری 2018

کچا کھوہ (نامہ نگار) کچا کھوہ میں تعمیر شدہ لائبریری کی جگہ پر محکمہ زراعت کا قبضہ ختم کرایا جائے چیئرمین انجمن حقوق انسانی کا مطالبہ کئی سال پہلے ڈسٹرکٹ کونسل نے لائبریری اور پریس کلب کے لئے دو ہال تعمیر کئے تھے جس پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے کتابوں کے لئے قیمتی سٹیل کی الماریاں اور فرنیچر بھی مہیا کیا گیا فنڈ بھی رکھا گیا لیکن نہ کتابیں آئی نہ ہی باقاعدہ افتتاح ہو سکا محکمہ زراعت نے بنی بنائی بلڈنگ پر قبضہ کر لیا۔ محمد خان نیازی اور رانا ارشاد نے ڈسٹرکٹ چیئرمین خانیوال رضا محمد سرگانہ اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ لائبریری کی بلڈنگ کا محکمہ زراعت سے قبضہ ختم کرا کر باقاعدہ لائبریری کی شکل دی جائے۔