فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کا فیصل آباد خانیوال ریلوے سیکشن کا معائنہ

31 جنوری 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری نے فیصل آباد خانیوال ریلوے سیکشن کا معائنہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف جی آئی آر کی خصوصی معائنہ کار راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کے ساتھ لگی تھی۔ انہوں نے فیصل آباد سے خانیوال تک ریلوے ٹریک‘ ریلوے پھاٹک‘ پل‘ ٹیلی کام‘ سگنل اور دیگر ریلوے سسٹم کا معائنہ کیا۔ شورکوٹ سے خانیوال تک ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر عابد رزاق اور دیگر افسران نے انہیں اپنے اپنے شعبوں کا معائنہ کروایا۔