سرکاری سکولوں میں تعمیراتی سکیمیں بروقت مکمل کرنے کیلئے کام کی رفتار تیز کی جائے: مظفر خان سیال

31 جنوری 2018

کبیروالا(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں کمروں کی تعمیر کی ترقیاتی سکیمیں بر وقت مکمل کرنے کے لئے تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز تر کیا جائے تا کہ طلباء و طالبات ان کے ثمرات سے بھر پور استفادہ کر سکیںیہ بات انہوں نے تحصیل کبیر والا کے سرکاری سکولوں میں کمروں کی تعمیر کی ترقیاتی سکیموں کے اچانک معائنے کا دوران کہی۔ اس موقع پر اے ڈی سی فنانس فیصل شہزاد ،سی ای او تعلیم اشفاق گجر ،اے سی کبیر والا طارق حسین بھٹی بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کے پی ایس کبیر والاکی نئی عمارت کا بھی معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدائت کی کہ وہ اس عمارت کا بقیہ تعمیراتی کام 15 فروری تک ہر صورت مکمل کریں انہوں نے سی ای او تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ کے پی ایس کبیر والا میں نئے تعلیمی سال سے کلاسز کا باقاعدہ آغاز کروائیں ڈپٹی کمشنر نے گور نمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوہی والا میں نئے تعمیر شدہ کمروں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مولاپورمیں نئے زیر تعمیر کمروں کا بھی معائنہ کیا ۔