پیرامیڈیکل سٹاف کا ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاجی شیڈول کااعلان
ملتان (سٹاف رپورٹر)پیرامیڈیکل سٹاف نے ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاجی شیڈول کااعلان کردیا ہے اسی سلسلے میں پنجاب ہیلتھ پروفیشنلز الائنس کے زیراہتمام نشتر ہسپتال میں تمام ہسپتالوں کے سینئر عہدیداران ایک ہنگامی اجلاس ھوا جس میں کہا گیا کہ لیبارٹری و دیگر شعبہ جات کا چارج لینے کے لئے اگر عدالت کی طرف سے حکم امتناعی کے باوجود کوشش کی گئی تو ملتان کے تمام اداروں کے ڈاکٹر نرسز کلرک اور پیرامیڈکس مل کر تمام اداروں میں ہنگامی طور پر ایمر جنسی کے علاوہ مکمل ہڑتال کریں گے اور کمپنی کے نمائندگان اداروں سے نکال دیں گے۔ پاکستانی عوام اور ملازمین کی فلاح کے سرکاری ادارے کسی بھی صورت میں کمپنیوں کے حوالہ نہیں کرنے دیں گے۔مزید فیصلہ کیا گیا کہ کل یکم فروری جمعرات کو 1 بجے دن کارڈیالوجی کے گیٹ پراحتجاج کریں گے اسی طرح 3 فروری کو چلڈرن اور6 فروری کو نشترہسپتال احتجاج کیا جائے گا۔اجلاس میں شرکا نے کہا کہ تمام ملازمین متحد ھو کرنجکاری کا خاتمہ کر کے چینی سے بیٹھیں گے۔ اجلاس میں اے ڈی کنول، اقبال طائر، کلیم سرانی، رانا عامر، سعیداحمد،فہیم شاہ، تنویر عباس،حبیب احمد،ملک غریب نواز و دیگر نے شرکت کی۔