پی پی 232 کو پنجاب کا مثالی ترقی یافتہ حلقہ بنایا جائے گا: یوسف کسیلیہ

31 جنوری 2018

گگو منڈی ( نامہ نگار)عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوںکی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے PP232کو پنجاب کا مثالی ترقی یافتہ حلقہ بنا دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے چک نمبر 193۔ای۔ بی میں بجلی فراہمی اور سٹریٹ سولنگ کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ۔این ۔اے چوہدری نذیر احمد آ رائیں بھی موجود تھے ۔ملک رضا اعوان نے قبل ازیں اہلیان دیہہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گائوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ ،سوئی گیس ،ڈرینج سکیم فراہم کی جائے اور قبرستان کی چار دیواری بھی تعمیر کروائی جائے جس پر ارکان اسمبلی نے مذکورہ مطالبات کو جلد پورا کرنے کا وعدہ کیا۔