عوام سے بڑھ کر ملک کا کوئی خیر خوا ہ نہیں ، با بو سر فراز جتوئی

31 جنوری 2018

کراچی ( اسٹا ف رپو رٹر ) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر با بو سر فراز جتوئی نے کہا کہ عوام سے بڑھ کر ملک کاخیر خواہ کوئی نہیں یہ با شعور اور با ہمت ہیں ۔ جھو ٹ اور سچ ،اچھے بر ے اور صحیح اور غلط کی بہتر تمیز رکھتے ہیں اور اپنے ہر فیصلے میں آزاد ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے اسلا م آباد روانگی سے قبل راجہ عبداللہ ، سید فواد شاہ ، کریم شیخ و دیگر عہدیداران سے کہا ۔ انہو ں نے کہ وطن او ر قوم کا درد رکھنے والا اور خدمت و ترقی پر عمل یقین رکھنے والا نواز شریف کا عوام کے دلو ں پر راج ہے ۔ مخا لفین کی تما م تر سا زشوں،منفی ہتھکنڈوں اور نا اہلی کے عجیب فیصلو ں کے با وجو د عوام کی نو از شریف کے سا تھ ہے اور ان فیصلو ں کو مسترد کر چکی ہے ۔ عوامی ردعمل اور وکلاء اور مختلف ملکی فورمز اور قا نو نی ما ہرین کی جا نب سے سخت تنقید کا سا منا ہے جبکہ دوسری طرف محمد نواز شریف عوام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور حا لیہ عظیم الشان جلسوں میں بڑے اعتما د طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ عدالتیں مجھے عمر بھر کے لئے بھی نا اہل کر دیں تو مجھے پر واہ نہیں اور نہ فکر ہے ۔سند ھ کے صدر نے مزید کہا کہ یکم تا 2 فروری کا قائد محمد نواز شریف کا دورہ انتہا ئی اہم ہے اور کراچی پہنچنے پر عوام ، وکلا ء اور سول سو سائیٹیز ان کا شاندار استقبال کر ے گی ۔