نوازشریف کو سازش کے تحت عوام کی خدمت سے روکا جا رہا ہے
ہیڈراجکاں(نامہ نگار) میاں نواز شریف کو ایک سازش کے تحت ملک کی خدمت سے روکا جارہاہے،میاں نواز شریف نے جوبھی وعدے کئے پورے کئے،مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے ساڑھے چار برس خدمت،دیانت اور محنت سے عبارت ہیں،اور پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کا دور شفاف ترین ہے، حکومت نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، جبکہ شکست خوردہ عناصر نے جھوٹ،الزام تراشی اور یوٹرن کے ریکارڈ بنائے ہیں ،ان خیا لات کا اظہار ضلع کونسل کے وائس چیئرمین محمد جاوید چودھری نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ 108ڈی بی پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ،انہوں نے مزیدکہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی اور قتل وغارت گری جاری تھی،لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر مسلط کردیاگیا تھا، عوام بے روز گاری کے باعث خودکشیوں پر مجبور ہوگئے تھے، لیکن میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کی حالت یکسر تبدیل کر دی، ڈرو ن حملے بند ہوگئے۔