حکومت نے لوٹ مار کرکے خزانہ خالی کر دیا
ہیڈراجکاں(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو لوٹ لوٹ کر کھوکھلا کر دیاہے ،مسلم لیگ (ن) کی ڈوبتی کشتی کو ا ب کوئی نہیں بچا سکتا،عدلیہ پر تنقید کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے،عدلیہ پر تنقید فوری بند کی جائے،میگا پرا جیکٹس کے نام پر لوٹ مار کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، ملکی ادارے کر پشن کا گڑھ بن چکے ہیں،عوام باشعور ہوچکے ہیں،آئندہ الیکشن 2018ء میں عوام مفاد پرست ٹولہ کو بری طرح مسترد کردیں گے، ان خیالات کا اظہار چیمہ گروپ کے ممتاز راہنماچودھری شفیق سدھو نے گزشتہ روز ٹیل والامیں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو علاج میسر نہیں،ایوانوں میں بیٹھ کر حکومتی وزراء عوامی ترقی کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بے روز گاری اورکر پشن نے جنم لیا ہے، حکمرانوں نے ملکی خزانے پربوجھ بن کر عوام کو فاقوں پر مجبو رکر دیا ہے، مسلم لیگ(ن) عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔