پنجند کینال کی برجی 270 تا275 کمزور‘ ٹوٹنے کا خدشہ

31 جنوری 2018

چاچڑاں شریف (نامہ نگار) محکمہ انہار سیکشن ٹیل کے علاقہ موضع بہادر پور میں پنجند مین کینال کی برجی نمبر 270 تا 275 کے پشتے انتہائی کمزور ہو چکے ہیں جو کہ پانی کے دباؤ کی وجہ سے ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجند کینال کی مرمت کیلئے فنڈز موجود ہیں مگر پشتے مضبوط نہیں کئے جا رہے جس پر اہلیان علاقہ کونسلر سردار لاہڑے خان‘ حاجی عبدالرحمٰن گوپانگ ‘ حاجی سیف الرحمٰن‘ عبدالخالق‘ محمد بلال و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجند کینال میں اس وقت پانی نہ ہونے کافائدہ اٹھاتے ہوئے پشتے مضبوط کئے جائیں موضع بہادر پور کے مکینوں کی زمینیں نہر کے دونوں اطراف میں رابطہ پل نہ ہونے سے مکین پریشان ہیں۔ ڈی سی او رحیم یار خان اور ایس ای انہار فوری توجہ دیتے ہوئے اقدامات کریں۔