کمپنی نے زکریا یونیورسٹی کو مہنگے داموں فراہم کیا جانے والا ڈرون کیمرہ بغیر ریمورٹ کنٹرول دیکر چکمہ دیدیا

31 جنوری 2018

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)سپلائی دینے والی کمپنی نے زکریا یونیورسٹی کو مہنگے داموں فراہم کیاجانیوالا ڈرون کیمرہ بغیر ریمورٹ کنٹرول دیکر چکمادیا زکریا یونیورسٹی حکام نے کیمپس میں ہونے والے ہنگاموں اور لڑائی جھگڑوں کی کوریج کے لئے ڈرون کیمرہ خریدا تھا جس کو ایک مقامی کمپنی نے فراہم کیا جس پر الزام ہے کہ وہ سابق رجسٹرار کے پسندیدہ ٹھیکدار کی ہے جس کو انہوں نے خلاف قانون خود بھی ٹھیکے دئے ، اس کمپنی کے مالک نے یونیورسٹی کو ڈرون بغیر ریموٹ کے دے کر 50ہزار کا ٹیکہ لگایا۔