جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات 3 فروری سے شروع ہوں گے

31 جنوری 2018

چاچڑاں شریف (نامہ نگار) ۳ فروری کو شروع ہونے والے پی سی سی پیک کے زیراہتمام جماعت پنجم و ہشتم کے امتحانات کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چاچڑاں شریف اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں امتحانی سنٹر بنا دئے گئے۔ بوائز طلباء گرلز سکول میں اور طالبات بوائز سکول میں امتحان دینگے۔ تقریباً ایک سنٹر میں 300 طلباء جبکہ دوسرے سنٹر میں 300 طالبات امتحان دینگی۔ امتحانات کے حوالے سے دونوں سکولز میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔