پیغام پاکستان بیانئے کی تشکیل علماء ومشائخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے: ڈاکٹر حافظ خبیب احمد ودیگر
ملتان( نامہ نگار خصوصی) تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر حافظ خبیب احمد جمال سیکرٹری جنرل قاری عباس ارشد اراکین مجلس عمومی قاری محمد عبداللہ، قاری محمد عابد، قاری سیف اللہ، معصب سلام چودھری، حافظ محمد معظم، قاری محمد اشرف، حافظ محمد اجمل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی کاشکار چلا آرہا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کے جید علماء شیوخ الحدیث واسکالرز نے’’ پیغام پاکستان‘‘ بیانئے کی تشکیل کرکے ایک بنیادی او رتاریخی کردار ادا کیا ہے جوکہ زبردست قابل تحسین ہے۔ پیغام پاکستان بیانئے کی تشکیل علماء ومشائخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ’’پیغام پاکستان‘‘ کو الماری میں بند کرنے کی بجائے اسے پورے ملک میں اور بیرون ممالک عام کیاجائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید کی جانب سے ختم نبوت میں ترمیم کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرانے کا خیر مقدم کیا۔