پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے پانی میں اگائی جانیوالی سبزیاں ٹریکٹر چلا کر تلف کردیں

31 جنوری 2018

اڈاپل 14 )نامہ نگار( پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے پانی میں اگائی جانے والی سبزیاں ٹریکٹر چلا کر تلف کروا دیں اہل علاقہ کا فوڈ اتھارٹی کو خراج تحسین‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی درخواست پر جلال آباد میں سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے ٹریکٹر چلا کر تمام اگائی جانے والی سبزیاں تلف کردی شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں سیوریج کے پانی سے تمام علاقے میں تعفن کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی تھیں اور گندے پانی میں اگائی جانے والی سبزیاں بیماریاں کا موجب ہیں ۔