یو سی 27 بلدیہ شرقی سے گھر گھر کچرے کے بیگ اٹھا نے کا آغا ز
کراچی (اسٹاف رپو رٹر )سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے یوسی 27بلدیہ شرقی سے گھر گھر سے کچرے کے بیگ اٹھانے کے کام کا آغاز کردیا۔شہری تعاون کررہے ہیں، عوام کو بہت جلد صفائی ستھرائی میں مزید بہتری نظر آئے گی یہ بات سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر،ڈاکٹراے ڈی سجنانی نے دورے کے دوران کام کا معائنہ کرتے ہوئے مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ شرقی کی ہر یوسی میں عملدرآمد کے لئے انتظامات کر رہے ہیںاس کے علاوہ بلدیہ عالیہ جنوبی اور ملیر میں بھی اقدامات تیز کر دئیے گئے ہیں۔ڈاکٹرسجنانی نے کہا کہ مرحلہ وار تمام یوسیز میں اس پر عملدرآمد کرائیں گے۔ گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل سے کھلا کچرا پھینکنے کی روایت ختم ہوگی۔ یوسی 27کے مکینوں کو مفت کچرا بیگ فراہم کر دئیے گئے ہیںجبکہ یوسی 27 کے مکین مکمل تعاون کرتے ہوئے کچرے کے تھیلے بند کرکے وقت مقررہ پر ہمارے سینیٹری ورکر کو دے رہے ہیں۔