موضع مریدآباد یونین کونسل میں ڈسپنسری قائم کرنے کا مطالبہ

31 جنوری 2018

رحیم یار خان (بیورورپورٹ) ماچھکہ بی یونین کونسل فتح پور کے دریائی ایریا میں موبائیل ڈسپنسری کا آغاز ایک اچھا اقدام کے جسے علاقہ کے عوام نے سراہا کے اور دپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانانے اس اقدام کو عوام کی صحت کے لیے خوش آئیند قرار دیا ہے ، دپٹی کمشنر رحیم یار خان نے دریائی علاقوں میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ اور سپورٹ کے لیے سابقہ پولی مہمات کا افتتاح ماچھکہ بی یونین کونسل فتح پور میں خود جاکر کیا تھا اور اس موقع پر عوام سے عدہ کیا تھا کہ جلد موبائیل ڈسپنسری ان علاقوں میں عوام کو طبی سپولیات فراہم کرے گی۔ علاقہ معززین نے دپٹی کمشنر رحیم یار خان سے درخواست کی ہے کہ ایک مستقل ڈسپنسری بھی کھڑور موضع مرید آباد یونین کونسل فتح پور میں قائم کردی جائے۔