پیپلزپارٹی مظلوم طبقات کی ترجمان ہے : غلام عباس

31 جنوری 2018

صادق آباد(نمائندہ نوائے وقت)پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر سردار غلام عباس گوپانگ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقہ کی بھرپور ترجمانی کی ہے اور ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا ہے مخدوم احمد محمود نے اپنے موجودہ اور سابق ادوار میں ضلع بھر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھا کر ثابت کر دیا کہ وہ صرف اور صرف عوامی حقوق کی ترجمانی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے رہیں گے ۔وہ گزشتہ روز ممبران بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔