مسلمان یکجا ہوکر اپنا دفاع کریں ‘ شہنشاہ نقوی

31 جنوری 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر) معروف عالم دین شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ مسلمان یکجا ہوکراپنا دفاع کریں اور مکتب و مسلک اور علاقائیت کی تقسیم سے بالا تر ہوکر اسلامی سربلندی ‘استحکام ‘ وحدت اورتعمیر کیلئے کام کیا جائے وہ مسجد باب العلم میں بیتی نشست سے خطاب کررہے تھے ۔