سینئر سول جج (ایڈمن) کی نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ریکارڈ روم کی فائلوں کی کمپیوٹرائزیشن کا کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئرسول جج (ایڈمن)ملتان فرخ فریدنے نیوجوڈیشل کمپلیکس ملتان میں قائم ریکارڈ روم میں فائلوں کی کمپیوٹرائزیشن کاکام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس ضمن میں فاضل جج نے گزشتہ روز ریکارڈ روم کا دورہ کیااورملازمین سے مختلف امور پرگفتگوکرنے کے ساتھ ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں۔