ہائیکورٹ ملتان بنچ، زکریا یونیورسٹی میں ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کے طلباء کو 10ویں سمسٹر کے امتحانات میں شامل کرنے کاحکم

31 جنوری 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے طلباء کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امتحانات میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر 10 ویں سمیسٹر کے امتحانات میں شامل کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں طلبہ باسط افضل اور دیگر نے درخواست دائر کی تھی کہ درخواست گذاروں کو زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے دسویں سمیسٹر میں امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔