ترنڈہ میں سوئی گیس محکمہ کے اہلکار صارفین کو پریشان کرنے لگے
ترنڈہ محمدپناہ(نامہ نگار)سوئی گیس ترنڈہ محمدپناہ کے اہلکاروں نے صارفین کی زندگی اجیرن کردی، متاثرین کااحتجاج، آفیسران بالا/حکام بالا سے کاروائی کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق SNGPL ترنڈہ محمدپناہ کے اہلکار جوکہ عرصہ دراز سے یہاں پر تعینات ہیں اورانہوں نے گیس صارفین کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، محلہ منظورآباد کے رہائشی مقامی گیس صارف محمدسلیم خان مستوئی نے بتایا ہے کہ ذاتی رنجش کی بناء پرمقامی سوئی گیس ملازمین نے چندماہ قبل رات کی تاریکی میں میرا صیح چالو حالت میں میٹر اکھاڑ کراسے Defective ظاہر کرکے بھاری بل 15140/-روپے بھجوادیاہے۔