مختلف حادثات میں کمسن بچے سمیت2 افراد ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز8 میں خیابان رومی پر30 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ گلشن اقبال میں امتیاز سپر مارکیٹ کے نزدیک کمسن بچہ ڈھائی سالہ احمد ولد نیاز نالے میں ڈوب گیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔