جامعہ کراچی‘ سائبر کرائمز کے موضوع پر سیمینار کل ہوگا
کراچی(خصوصی رپورٹر) جامعہ کراچی کے سینٹر فار ڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سائبر کرائمز کے موضوع پر سیمینار جمعرات یکم فروری کو صبح 10 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں ہوگا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی مہمان خصوصی ہوں گے۔ جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد حسین سید‘ ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی کراچی جاوید میمن‘ صدر سندھ ہائی کورٹ بار سلیم منگریو‘ سائبر کرائم ماہر محمد مناف‘ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور جامعہ کراچی کے سینئر فار ڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعزازی انچارج ڈاکٹر قمر العارفین خطاب کریں گے۔