دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے نوجوان کو گولی مارکر زخمی کردیا

31 جنوری 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) کھوکھراپار ملیر میں مسلح افراد نے رقم اور موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعہ غوثیہ مسجد کے نزدیک پیش آیا جس کے بعد زخمی22 سالہ محمد فیاض ولد آدم کو جناح اسپتال پہنچایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔