پاکستان اسٹیل کی گیس بحال اور ملا زمین کو تنخواہیں دی جائیں‘ علی رضا
کراچی ( خصوصی رپو رٹر ) متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے حق پر ست اراکین اسمبلی علی رضا عابدی ،علی راشد اور محبو ب عا لم نے پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان اسٹیل فیبر یکٹکنگ میں فنڈ کی کمی کے سبب کئی ما ہ سے محنت کشوں کو تنخواہو ں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی اور ملز میں گیس فراہمی بند ہو نے سے پیداواری عمل کی بندش تشویش کا اظہار کیا اور وزیر شاہد خا قان عبا سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز میں ملا زمین کی تنخواہو ں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنا نے کے لئے ہنگامی بنیا دوں پر اقدامات کئے جائیں اور ادارے میں پیداوری عمل کو جا ری رکھنے کے لئے گیس کی ترسیل بحال کی جا ئے منگل کو اراکین پا رلیمنٹرین پر مشتمل وفد نے پاکستان اسٹیل ملز کا ہنگامی دور ہ کر کے متا ثرہ ملا زمین کی جا نب سے لگائے احتجا جی کیمپ میں ملاقات کی اور ان سے ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہا ر کر تے ہوئے ادارے کی صورتحا ل اور ملا زمین کو در پیش مسائل معلو م کئے ۔ اس مو قع پر لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی عہدیداران بھی مو جو د تھے ۔