کہیں نہیں بھاگا‘ملک ریاض کا جہاز دیکھا تک نہیں‘رائو انوار
کراچی (وقائع نگار) نقیب محسود قتل کیس میں روپوش اور معطل پولیس افسررائو انوار نے کہاہے کہ پاکستان میں ہی ہوں کہیں نہیں بھاگا۔ کوئی کہتاہے میں بلاول ہائوس میں ہوں۔ یہ غلط ہے۔ میرے آصف زرداری سے ایسے مراسم نہیں ہیں۔ اسلام آباد والی رہائش میری نہیں عرصہ ہوا بیچ چکا۔ ملک ریاض کا جہاز دیکھا تک نہیں۔ بلاوجہ کی باتیں اڑائی جارہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ رائو انوار نے اس سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیاہے۔
رائو انوار