چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست

31 جنوری 2018

مکرمی ! آج کل جس طرح سے آپ اہم ایشو پرایکشن لے رہے ہیں اسی طرح ہر جھوٹی خبر نشر کرنے والے پر بھی نوٹس لیں تاکہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو روکا جائے اور سچائی پر مبنی حقائق سامنے لائے جائیں اور خودساختہ ترجمانوں کو وارننگ دیں تاکہ سپریم کورٹ کے وقار میں کمی نہ آئے میں عدلیہ کی شان کے لیے اپنا آدھا جسم دیا ہے F/8بم بلاسٹ 2007میں شدید زخمی ہو ا تھا جو عدلیہ آزادی کی تحریک تھی۔ اڑھائی سال اپنے خرچے پر علاج ہو اہم نے قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے قربانی دی تاکہ ملک میں عدل قائم ہو ۔اور سپریم کورٹ کے باہر عجیب زبان استعمال کرنے والو ںکو منع کریں ۔میرا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے آپ سے التماس ہے کہ بیٹی کسی کی بھی ہو اس کی تعظیم ہونی چایئے بار بار مریم نواز کا عدالتوں میں آنا ہرگز مناسب نہیں ہے آپ قوم کی اس بیٹی کو ان حاضریوں سے استشنا دیں۔احتساب ضرور ہونا چائیے لیکن بلاتفریق کیونکہ سپریم کورٹ ایک ایسی عدالت ہے جہاں صاف اور شفاف انصاف کی امید کی جاسکتی ہے ۔ ( سید اظہر زمان ہمدانی)