اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت کو بھجوا دی

31 جنوری 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا نے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے اور اس حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس پروزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 98پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے25پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 72پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12روپے 74پیسے فی لیٹر اضافے کا کہا گیا ہے۔

پٹرولیم/ قیمتیں