پی ایس او کے دو جہاز پٹرول اور فرنس آئل لیکر پہنچ گئے، مزید دو جلد آئیں گے
کراچی (صباح نےوز) پی ایس او کا ایک جہاز ایک لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل جبکہ دوسرا 50 ہزار میٹرک ٹن پٹرول لیکر کراچی پہنچ گیا۔ پاکستان سٹیٹ آئل کے پاس مجموعی طور اس پر ہفتے 1 لاکھ ٹن پٹرول جبکہ 1 لاکھ 35 ہزار ٹن فرنس آئل ہوگا۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ پٹرول اور فرنس آئل کے مزید دو جہاز جلد کراچی پہنچ جائیں گے۔ وزارت پٹرولیم کی ہدایت پر پی ایس او 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔
پی ایس او/ جہاز