90 فےصد گنجا پن موروثی ہوتا ہے بال گرنے کا عمر سے زیادہ کیفیت سے تعلق ہے ڈاکٹر عرفان رانا سے گفتگو
3فیصد خواتین بھی بال گرنے سے پریشانی رہتی ہیں
محمد ریاض اختر
برونکوسکوپی (Bronchoscopy) کے ذرےعے پھیپھڑوں کی طبی حالت کا اندازہ لگایا جاسکے
پھیپھڑوں کے کینسر کے مریض میں ٹی بی کے مریض والی علامات بھی پائی جاتی ہیں
پھیپھڑوں کا کینسر زیادہ تر سگریٹ نوشی اور آلودگی کی وجہ سے ہوتا ہے
پھیپھڑوں کا کینسر نوڈیولز (Nodules) کی شکل میں ہوتا ہے
٭٭٭٭
دار چینی جریان خون، فلو، رافع ریاں،متلی اور خرابی معدہ کو ختم کر نے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے
دارچینی کا بد ہضمی اور زخموں کو مندمل کرنے کا روایتی استعمال جدید سائنس سے بھی تائید پاچکا ہے
ریسرچ کے مطابق معدہ اور ہڈیوں کے بڑھے ہوئے کینسر ختم کرنے میں دار چینی نے اہم کردار ادا کیا ہے
٭٭٭٭٭
مرغن کھانے نشاستہ دار اشیا ءاور گیسی مشروب مو ٹاپے کا سبب بنتے ہیں
ہفتہ میں صرف ایک دن فا قہ معدہ اور جگر کا فعل ٹھیک ہو جا نے کی ضما نت ہے
خو راک میں منا سب چکنا ئی کی شمو لیت صحت مند دل کی ضمانت ہے
ہما را جسم رو زانہ ایک ہزا ر ملی گرام کولےسٹرول پیدا کر لیتا ہے
جنوبی ایشیاءکے لیے انٹرنیشنل ہیئر کانفرنس کے خوش گوار ویادگار لمحات میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر عرفان رانا نے تحقیقی مقالے کے دوران دو حوالوں سے پزیرائی سمیٹی‘ ایک مہمان مقررین کی طرف سے نئی تحقیق پر ستائش کا مینار بلند کرنا تھا دوسری بات کی بابت خود ڈاکٹر عرفان بتاتے ہیں کہ نئی اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے تناظر میں جب میرے وطن پاکستان کا نام بار بار لیا جاتا رہا تو ان کا دل خوشی سے نہال ہوتا رہا ۔ڈاکٹر محمد عرفان رانا VAGUS کے پلیٹ فارم سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ذریعے علم وآگہی کی روشنی عام کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ماشاءاللہ بالوں سے متعلق امور میں جدید ترین بلکہ ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہے ان کے اپنے کلینک میں امریکہ‘ برطانیہ‘ ایران‘ اور افریقی ممالک سے ڈاکٹراعلیٰ ٹریننگ کے لیے آرہے ہیں‘ انہیں اس بات پربھی فخر ہے کہ وہ بیرون ممالک سے ٹیموں کو ایڈوانس ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے ساتھ انہیں ٹریننگ دینے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں ایک نشست میں ڈاکٹر محمد عرفان رانا نے ہیئر ٹرانسپلانٹ سے متعلق ایشو پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گنجاپن شخصیت کا وہ ظاہری نقص ہے جس سے احساس کمتری کا جنم بھی ہوتا ہے .... مقام شکر ہے کہ نئی تحقیق اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کی مدد سے بغیر تکلیف سے ہونے والے آپریشن کے ذریعے ہم صورت حال میں مثبت تبدیلی لے آتے ہیں سرکے پچھلے حصہ سے اتنے بالوں کو لے کر مرحلہ وار لگاتے ہیں جس سے 100 فیصد گنجے پن کا علاج ہو جاتا ہے اس کے بعد بالوں کی افزائش قدرتی طریقے سے ہوتی ہے۔ ہئیر کٹنگ بھی عام لوگوں کی طرح کرائی جاسکتی ہے بالوں سے متعلق شرطیہ علاج کے دعویداروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے‘ یہ عجیب وغریب ٹوٹکوں کے ذریعے آپ کا وقت اور دولت دونوں ضائع کرسکتے ہیں دراصل شعوری مہم کی روشنی عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ بالوں سے متعلق امور سے آگاہ ہونے کے ساتھ ان کے علاج کے لیے مناسب طریقہ کار اپنائیں۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ 90 فےصد گنجا پن موروثی ہوتا ہے اور 10 فیصد کے اثرات کچھ اور ہوسکتے ہیں۔ الحمد اللہ ایڈوانس ٹیکنالوجی سے گنجے پن کے عیب کو مسلسل ختم کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔
بال گرنے کے کوئی خاص عمر ہوتی ہے ؟ ڈاکٹر عرفان رانا نے بتایا کہ بال گرنے کا عمر سے زیادہ کیفیت سے تعلق ہے البتہ شوگر ،کینسر اور دیگر امراض سے متاثرہ شخص کے بال گرنے کا زیادہ خدشہ رہتا ہے۔ نوجوانوں میں 20 سے 30 برس کے دوران بال گرنے کی شکایات ہے ۔ 3فیصد خواتین بھی بال گرنے سے پریشانی رہتی ہیں۔ عمر 26 برس ہو اور بال گرنے کی شکایت ہو تو ماہر معالج سے رجوع کرلینا چاہیے‘ اس عمر میں باقاعدہ علاج سے بال گرنے کو روکا جاسکتا ہے.... نیم حکیم خطرہ جان کے مصداق کچھ فرد تربیت یافتہ ”ڈاکٹر“ دہی ‘ آئل اور دیگرکیمیکل ملی اشیاءکو بالوں کا واحد حل بتاتے ہیں محکمہ صحت کے ارباب اختیار کو ایسے حضرات اور انکے نسخوں کا نوٹس لینا چاہیے ۔
پاکستان میں ایڈوانس ٹیکنالوجی سے لوگ استفادہ کررہے ہیں؟ اس سوال پر انہوں نے بتایا کہ جدید تحقیق اور ایڈوانس ٹیکنالوجی میں الحمد اللہ پاکستان بہت سے ممالک میں آگے ہے ماشاءاللہ اب علاج کے رزلٹ بھی اچھے اور قابل رشک آرہے ہیں۔
ڈاکٹر رانا آن لائن کے ذریعے ہر ماہ برطانیہ میں مریضوں کو چیک کرتے ہیں مستقبل قریب میں وہ امریکہ‘ برطانیہ‘ جرمنی اور ناروے میں VAGUS کی باقاعدہ برانچیں قائم کرکے سبز ہلالی پرچم کی توقیر وتکریم میںاضافہ کریں گے ان شاءاللہ ‘ انٹرنیشنل سوسائٹی آف ہیئر ریسٹوریشن سرجری (ISHRS) کا صدر دفتر امریکہ میں ہے اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہر سال تین عالمی کانفرنسیں ایشیاء‘ یورپ اور نارتھ امریکی ممالک کے لیے ہوتی ہیں۔الحمد اللہ ہر عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ہمارے حصے میں آتا ہے۔ آئی ایس ایچ آر ایس کے خصوصی نمائندہ کی حیثت سے وہ کانفرنس میں نئے اور پرانے ایشوز اور نئی تحقیق سے متعلق تبادلہ خیال کرکے ان سے استفادہ کرتے ہیں۔ آپ کو یاد ہے کہ 1990 سے 2000 تک ہیئر ٹرانسپلانٹ کی ٹیکنیک بہت ہی آہستہ پروسیس سے گزری لیکن 1998-1999 کے بعد ہر دوسرے دن ہیئر ٹرانسپلانٹ میں نئی جدت آتی گئی جیسا کہ 1999ءمیں Punch Graft کی جگہ Single Folicular ٹرانسپلانٹ نے لے لی۔ 2001ءمیں Implanter کی جگہ Forcepsنے لی اور Wastage کم ہوئی۔ 2003ءمیں Simple Closure کی بجائے Trichphytic متعارف ہوا تو ڈونر سکالر‘ میں کمی ہوئی اور پھر سٹرپ کٹنگ کی بجائے Strip Separation نے جگہ بنائی تو ہیئر کوانٹٹی زیادہ ہوئی اس کی وجہ سے بالوں میں گھنا پن زیادہ ہوا پھر 2006ءنے انقلاب آفرین تبدیلی سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کی دنیا بدل گئی دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان میں بھی ایف یو ای فولک یونٹ ایکسٹریکشن متعارف ہوئی ۔فولک یونٹ ایکسٹریکشن میں انفرادی فولکس کو 1-4 بال کے گروپ میں نکالا اور گنجے پن والی جگہ پر لگایا جاتا ہے۔ Lmm Incision میں فولکس کو دور کرنے کے لیے جدید خصوصی آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ Vagus میں ہم ڈاکٹر جیمس ہیرس (امریکہ) کا ڈیزائن کردہ پاور ایکسٹریکشن استعمال کرتے ہیں۔ ان جدید آلات سے صرف ایک گھنٹے میں تقریباً 700 گرافٹس تک نکال سکتے ہیں جبکہ روایتی طریقہ کار جو کہ پوری دنیا میں موجود ہے اس سے 1گھنٹے میں صرف 300 یا کم گرافٹس نکالے جاتے ہیں۔ آپ ہمارے مرکز میں کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں گرافٹس لگوا سکتے ہیں۔ جوکہ بالکل قدرتی طریقے کے مطابق لگائے جاتے ہیں اور کوئی بندہ انہیں چیلنج نہیں کرسکتا۔ آج پاکستان ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں بہت سے ممالک میں آگے ہے ‘ حکومت واعزاز کا یہ سفر جس جذبے سے شروع کیا گیا تھا ان شاءاللہ وہ سفر کامیابی سے جاری رہے گا۔