سری لنکا نے میرپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 248 رنز سے شکست دیدی

Jan 31, 2014

میرپور (آئی اےن پی) سری لنکا نے میرپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 248 رنز سے شکست دے دی، بنگلہ دیش کی ٹےسٹ کرکٹ میں چوتھی بڑی شکست ، سری لنکا کی دوسری بڑی فتح،مہمان ٹےم کو سیریز میں 1-0سے برتری حاصل ہوگئی۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز 35 رنز ایک وکٹ پر دوبارہ شروع کی توشمس الرحمن9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مارشل ایوب 18اور شکیب الحسن25 رنز اسکور کر سکے۔ مومن الحق نصف سنچری بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ مشفیق الرحیم 14سوہاگ غازی 23 اور رب الاسلام ایک اور رب الحسین 17 رنز بنا سکے۔ الامین حسین 32 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پوری ٹیم کو250 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ دلروان پریرا نے5 اور سرنگا لکمل نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر730 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232رنز بناکر بنائے تھے ۔سیریزکا آخری میچ 4فروری سے کھیلا جائیگا۔ظہوراحمد چودھری سٹیڈیم چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔

مزیدخبریں