خوشبو کا سپرے کرکے وقت بتانے والی انوکھی گھڑی
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ماہرین کی تیار کردہ منفرد شکل اور سوئیوں یا ہندسوں سے عاری اپنی نوعیت کی یہ پہلی سمارٹ واچ مختلف اوقات میں خوشبوو¿ں کا سپرے کرکے وقت بتائے گی۔ ایک تیر سے دوشکار کا محاورہ اس انوکھی گھڑی پر صادق آتا ہے ۔ امریکی ماہرین کی تیار کردہ منفرد شکل اور سوئیوں یا ہندسوں سے عاری اپنی نوعیت کی یہ پہلی سمارٹ واچ مختلف اوقات میں خوشبوو¿ں کا سپرے کرکے صارف کو وقت بتائے گی۔اس مقصد کے لئے گھڑی میں چار ننھے منھے شیشے کے جار نصب کئے گئے ہیں جن میں اپنی پسند کی خوشبو بھریں اور وقت سے آگاہ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنا دن بھی مہکائیں۔
سپرے/گھڑی