عدالتی حکم کے باوجود بلوچستان حکومت تعاون نہیں کر رہی: شاہ زین بگٹی
کشمور (نوائے وقت رپورٹ) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود بلوچستان حکومت تعاون نہیں کر رہی مہاجرین کو ڈیرہ بگٹی لے جانے کےلئے لائحہ عمل تیار نہیں کیا صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔ یہ بات ڈیرہ موڑ پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہی۔ کہ بلوچستان حکومت عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہی۔
شاہ زین بگٹی