غازی قتل کیس میں مشرف کا ٹرائل، فورسز کےخلاف ٹی وی پروگرام روکنے کی سماعت جلد کرانے کےلئے شہدا فاﺅنڈیشن کی درخواستیں، سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(ثناءنیوز) شہداءفاﺅنڈیشن کی علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں مشرف کا ٹرائل، فورسز کےخلاف ٹی وی پروگرام روکنے کی درخاست کی سماعت جلد کرانے کےلئے درخواستوں کی سماعت آج ہو گی۔درخواست کی سماعت آج جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی کریں گے۔ میں پرویزمشرف کا ٹرائل ہائیکورٹ میں کرنے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے شہداءفاﺅنڈیشن نے مشرف کے خلاف غازی قتل کیس کو سیشن کورٹ سے ہائیکورٹ منتقل کرنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، اس درخواست کو جلد سماعت کے لئے فکس کیا جائے۔ درخواست کی سماعت آج جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی کریں گے۔ شہداءفاﺅنڈیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست بھی دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے شہداءفاﺅنڈیشن نے آرمڈ فورسز کے خلاف ٹی وی چینلز کو پروگرام نشر کرنے سے روکنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے اسے بھی جلد سماعت کے لئے فکس کیا جائے۔ اس درخواست کی سماعت بھی آج جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کریں گے۔
شہدا فاﺅنڈیشن