جنگ ہو یا مذاکرات شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں، حکومتی رویہ مخلص ہوا تو مثبت جواب دیں گے: تحریک طالبان
لندن /پشاور (آئی این پی + آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ جنگ ہو یا مذاکرات ہمارا مقصد شریعت نافذ کرنا ہے، مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری ہے، حکومتی رویہ مخلص ہوا تو طالبان کی جانب سے بھی مثبت جواب دیا جائے گا۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان طالبان شاہداللہ شاہد نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات اور مذاکراتی ٹیم کے حوالے سے طالبان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس جاری ہے۔ ہمارا اولین مقصد پاکستان میں شریعت کا نفاذ ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پہلے بھی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی۔ شوریٰ حکومت کے فیصلے کا جائزہ لے کر اپنے مو¿قف سے آگاہ کرے گی۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی نگرانی وزیراعظم نوازشریف نے خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک طالبان