جسٹس دوست محمد سپریم کورٹ کے جج تعینات، آج حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر ممنون نے دوست محمد کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خاں آج سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی جسٹس دوست محمد خان سے حلف لیں گے۔