ماسٹر سلیپ آﺅٹلٹس کی گلبرگ میں فنکاروں سے بھرپور افتتاحی تقریب
لاہور (پ ر) ایک خصوصی تقریب میں ماسٹر مولٹی فوم اور ماسٹر سلیسٹ نے ماسٹر سلیپ آﺅٹلٹس کا شہر بھر میں کھولے جانے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ماسٹر کے قریشی بلیوارڈ پر موجود سلیپ آﺅٹلٹس پر کیا گیا۔ تقریب میں بے شمار فنکار اور شوبز کے ستارے جلوہ گر ہوئے اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقریب میں بھرپور حصہ لیا۔ شوبز کی معروف اینکر اور فنکار جگن نے افتتاحی تقریب کو ہوسٹ کیا۔ تقریب میں متعدد مشہور ماڈلز نے بھی حصہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی سے بنائے گئے میٹرسسز کے ساتھ فوٹو شوٹ کیلئے پوز کیا۔