مدینہ منورہ ( طارق جاوید انصاری ) پاک مدینہ میڈیکل فورم کے زیر اہتمام پاکستان ہاوس نمبر 2 مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی کو فری طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے بعد نماز جمعہ میڈیکل کیمپ کا آغاز ہوا جس سے پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے استفادہ کیا بعد ازا ں کمیونٹی نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عظیم کام ہے۔ اس کیمپ کو مزید فعال ہوناچاہیے اور ماہانہ کی بجائے ہفتہ وارہوناچاہئے۔ اس میڈیکل کیمپ کی سب سے بڑی افادیت یہ ہے کہ اس میں ہم زبان ڈاکٹرز کی وجہ سے بات چیت کر نے میں کافی سہولت رہتی ہے ۔میڈیکل کیمپ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر سجاد سولنگی نے کہا کہ ہماری ٹیم کی پوری کوشش ہے کہ اس میڈیکل کیمپ کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے اور ہم اس مقصدکے حصول کیلئے مخلصانہ کوشش کررہے ہیں میڈیکل کیمپ میں خدمات فراہم کرنے والوں میں ڈاکٹر اشفاق احمد ، ڈاکٹر رحمت اللہ ، ڈاکٹرعلی حسن ، ڈاکٹر حیدر جاوید ، ڈاکٹرشکیل احمد ، ڈاکٹرصفدر ، ڈکٹرعنایت اللہ ، ڈاکٹر سید حامد ، ڈاکٹر عروشہ فاروقی ، ڈاکٹر صوفیہ تہبو ، ڈاکٹر فرزانہ میمن ، ڈاکٹر امتیاز ابراہیم ، ڈاکٹر بختیار احمد ، ڈاکٹر خالد عباس، ڈاکٹرزاہدفاروق، ڈاکٹر مجاہد ظفر ، ڈاکٹر منیر احمد ، ڈاکٹر ساجد ،ڈکٹرجاوید قریشی ، ڈاکٹرآفتاب شیخ ، ڈاکٹرسجاد سولنگی سہیل اکبر ، محمد آصف مجیدگاڈت بھی شامل تھے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38