غزہ میں اسرائیلی مظالم ، 19 ہزار بچے والدین کی شفقت اور پیار سے محروم، دل شکن رپورٹ میں انکشاف

غزہ پر اسرائیل کی دہشت گردانہ کاروائیوں اور فسلطینیوں کے قتل عام کے بعد غزہ میں 19 ہزار بچےاپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک سے محروم ہوگئےہیں۔ زرائع کے مطابق غزہ میں والدین سے محروم معصوم بچے غزہ کی صورتحال دن بدن مزید پیچیدہ اور دل شکن ہوتی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 19 ہزار بچے اس وقت غزہ میں والدین یا ان میں سے کسی ایک سے محروم ہیں، یہ بچے اس المناک حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں کہ وہ اپنے والدین کی محبت اور تحفظ سے محروم ہیں اور ان کی زندگی میں خالی پن، بے بسی اور تشویش کی لکیریں بڑھتی جا رہی ہیں،یہ بچے نہ صرف جسمانی طور پر زخمی اور تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں، بلکہ ان کے ذہنی اور جذباتی حالت بھی شدید متاثر ہو چکی ہے۔ ان کے چہرے پر خوف، غم اور الجھن کا عکس صاف دکھائی دیتا ہے، اور ان کی زندگی ایک ایسی حقیقت کا عکاس ہے جس کا تصور بھی دل کو دہلا دیتا ہے،ہمیں ان معصوم بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کے درد کا مرہم صرف عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ یہ بچے کسی قوم، مذہب یا علاقے کے نہیں، بلکہ انسانیت کے حصہ ہیں اور ہمیں ان کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ ان بچوں کی حفاظت کرے اور انہیں دوبارہ اپنے والدین کا سایہ نصیب فرمائے اور جو لوگ اس بحران میں ان کے ساتھ ہیں، ان کو طاقت اور حوصلہ دے تاکہ ان کی زندگیوں میں سکون اور امید کی روشنی واپس آ سکے۔

ای پیپر دی نیشن

بجٹ بھی اِک گورکھ دھندہ ہے

اندر کی باتشہباز اکمل جندرانصحافت میں رپورٹنگ کے شعبے سے کتنے ہی برس وابستہ رہنے کے بعد بھی کامرس کے شعبے سے نابلد رہا- کامرس ...