مقبوضہ کشمیر : اقوام متحدہ نظر بند سیاسی قید یوں کی حالت زار کا جایزہ لینے کیلئے ٹیم بھیجے: حریت کانفرنس 

Dec 31, 2024

سرینگر(کے پی آئی )مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نظربندوں کو اپنے وطن پر غیر ملکی قبضے کو چیلنج کرنے پر نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں طبی سہولیات اور صحت بخش خوراک سمیت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث بہت سے قیدیوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

مزیدخبریں