بادامی باغ اتفاق پورہ میں سیوریج سسٹم تباہ،گلیوں میں گٹروں کا گندا پانی پھیل گیا
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بادامی باغ کے علاقہ اتفاق پورہ یونین کونسل نمبر19 کے مین بازار کا سیوریج سسٹم تباہ،شہری بدحالی کا شکار،واسا انتظامیہ ابھی تک سیوریج لائن نئی ڈالنے کے بجائے پرانی سیوریج لائن کی مرمت بھی نہیں کرسکی ۔ ڈائریکٹر واسا اور ایس ڈی او کو بارہا درخواستیں دینے کے باجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا گٹر بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیو ں میں پھیل رہا ہے لیکن واسا انتظامیہ بات سننے کو تیار نہیں۔مسلسل گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے ،گیسٹرواورڈائریا جیسی خطرناک وبائی امراض کے پھوٹنے کا خدشہ ہے ۔