ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ سال 2019 قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک مشکل سال تھا تاہم ٹیم رواں سال کے اختتام پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب رہی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے دوروں پر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی، رواں سال قومی کرکٹ ٹیم نے محدود اوورز کی کرکٹ میں زیادہ کامیابیاں حاصل کیں جبکہ سال 2019 قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک مشکل سال تھا تاہم ٹیم رواں سال کے اختتام پر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب رہی،ناکامیوں کی بڑی وجہ اہم میچز سے قبل قومی کرکٹرز کا آؤٹ آف فارم ہونا تھا،فخر زمان ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی اور شاداب خان کی فارم خراب ہونے کے باعث ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کارکردگی متاثر ہوئی،نسیم شاہ کی آسٹریلیا اور پھر سری لنکا کے خلاف باؤلنگ میں ایک بہتر فاسٹ باؤلر کی جھلک نظر آئی،طویل طرز کی کرکٹ میں محمد رضوان کی کارکردگی نمایاں رہی جبکہ افتخار احمد کی آسٹریلیا میں کارکردگی متاثر کن رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ٹیم کے انتخاب اور فائنل الیون کے چناؤ کے حوالے سے جو فیصلے لیے گئے وہ آسان نہیں تھے،سرفراز احمد اور شعیب ملک کی فارم کا نہ ہونا سمیت کئی اہم ایشوز عہدہ سنبھالتے ہی سامنے کھڑے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024