پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، اتحاد کی پیش کش کرنا جمہوری طریقہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اتحادی ان سے ناراض ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کسی سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کیسے چلا جاسکتا ہے؟۔قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا، علی زیدی کچرا صاف کرنے آئے تھے، وہ بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں چل سکے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024