گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں باراتیوں سے بھری بس نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ وزیر آباد میں گیمن والہ پل پر پیش آیا جہاں پر بس تیز رفتاری کے باعث نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 9زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور اے ایس پی اکرام اللہ خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے از خود امدادی کاموں کی نگرانی کی۔امدادی ا ہلکاروںنے زخمیوں کو نالے کے پانی سے باہر نکالا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہسپتا ل منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، باراتیوں سے بھری بس گجرات میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد سیالکوٹ جارہی تھی، زخمیوں میں سے بیشتر افراد کا تعلق سیالکوٹ اور میانوالی سے ہے۔ایک مسافر نے بتایا کہ حادثہ مسافر وین کے ڈرائیور کو ہونے والے ہارٹ اٹیک کے باعث پیش آیا کیونکہ وہ گاڑی پہ قابو نہ رکھ سکا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024