’’آثار حنیف بھوجیانیؒ‘‘ چارجلدوں میں شائع ہوگئی
لاہور (پ ر)برصغیر کے ممتاز عالم دین شیخ التفسیر والحدیث مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانیؒکے دروس قرآن وحدیث،فتاوی،علمی تحقیقی مقالات،کتابوں کے تبصروں،رحیق اور اعتصام کے اداریوں،1925سے 1987 تک کی منتخب تحریروں پرمشتمل ’’آثار حنیف بھوجیانیؒ‘‘چارجلدوں میں مکتبہ سلفیہ شیش محل روڈ لاہور کے زیر اہتمام شائع ہوگئی جو مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانیؒ کے بیٹے معروف سکالر حافظ احمد شاکر کی مرتب کردہ ہے جس میں مولانا عبد الحمید رحمانیؒ، نامور عرب سکالر الشیخ عزیر شمس، شیخ الحدیث مولانا ارشاد الحق اثری،حافظ صلاح الدین یوسف،ڈاکٹر سفیر اختر ،مولانا خالد سیف کی آراء بھی شامل ہیں،مذہبی ،علمی حلقوں نے کتاب کی اشاعت کا خیر مقدم کرتے ہوئے علمی اثاثہ قراردیا ہے ۔