مکرمی! شالا مار لنک روڈ پر رام گڑھ پر برج السعید کے منزلہ شاندار کمرشل بلڈنگ ہے۔ اس کے سامنے شالا مار لنک روڈ پر شالیمار کالونی کے آغاز 2کنال کھنڈر جو پہلے قصائی اولڈ بک ڈپو اور مرغی کی دکانیں تھیں۔ پھر ریلوے مجسٹریٹ بھاری پولیس نفری دکانیں مسمار کر دیں۔6ماہ گزر گئے ہیں۔ یہ کھنڈر شالا مار کالونی کی بدصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔ ریلوے حکام کو کہیں کہ جن کے یہ پلاٹ ہیں‘ انہیں الاٹ کئے جائیں تا کہ یہاں اپنے مکان کی تعمیر کریں۔ مہربانی فرما کر اس جگہ کو صاف کروائیں۔ 6ماہ گزر چکے اور کتنا عرصہ یہ جگہ اسی طرح پڑی رہے گی۔ وہیں بڑے میاں میں قبرستان کے دروازے کے ساتھ 7مرلے کا پلاٹ کو کوڑے کرکٹ کا ڈپو بنا ہوا ہے۔ یا تو اسکے آگے دیوار کرائیں یا مالک کو جرمانہ کریں۔ (شالیمار لاریکی‘مغل پورہ‘ لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024