پی پی ،ن لیگ کو لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا:اعجاز احمد چودھری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ ن لیگ اور پی پی پی کی قیادت کو اپنے دورِ حکومت میں کی گئی لوٹ مار کا حساب ہر حال میں دینا پڑے گا، نواز شریف اور آصف زرداری نے بمعہ اہل و عیال سرکاری خزانے پر لوٹ مار کی دونوں نے کرپشن کے ایک دوسرے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اپنے اپنے دور اقتدار میں غریب عوام کے پیسوں کوما ل مفت سمجھ کر لوٹا اورملک سے باہر جائیدایں بنائی ، کرپٹ سیاست دانوں سے ان کی کسی بد دیانتی کا حساب مانگ لیا جائے تو جمہوریت اور اٹھارویں ترمیم کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ نواز شریف اور شہباز شریف قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں، ریاست کے خلاف لڑائی کا اعلان کرنے والے بلاول زرداری قوم کو لوٹی گئی قومی دولت کا حساب دیں، قوم ان کی حقیقت جان چکے ہیں وہ ان کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھیں گے۔